Natural Resources Canada logo and Government of Canada logo
Symbole du gouvernement du Canada
بے ضرر توانائی کے بارے میں فیصلہ سازی کا اختیار دینا

مرکزی جائزہ

‏RETScreen International کا بے ضرر توانائی سے متعلق فیصلہ سازی میں مدد دینے کا مرکز، منصوبے تیار کرنے والوں، فیصلہ سازوں اور صنعتوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے کوشاں ہےتاکہ وہ قابل تجدید توانائی اور توانائی کے بہتر استعمال کے بارے میں منصوبوں پر موثر اندداز میں عمل کر سکیں۔ یہ مقصد فیصلہ سازی کے ٹولز (مثلاً RETScreen سوفٹ ویئر)کی تیاری سے حاصل کیا گیا ہے۔ جس سے قابل عمل جائزہ رپورٹوں کی تیاری پر لاگت کم کرنے ، فیصلہ سازی میں لوگوں کی مدد کیلئے علم پھیلانے اور ممکنہ منصوبوں کے فنی اور مالی لحاظ سے قابل عمل ہونےکے بہتر تجزیئے کیلئے لوگوں کی تربیت کرنے میں مدد ملتی ہے۔

RETScreen کلین انرجی پراجکٹ انالائسس سافٹ ویئر ایک منفرد فیصلہ میں معاون ٹول ہے جسے حکومت، صنعت، اور اکادمی کے متعدد ماہرین کے تعاون سے ترقی دی گئی ہے۔ سافٹ ویئر، جسے بالکل مفت فراہم کیا جاتا ہے، پوری دنیا میں توانائی کی پیداوار قابل تجدید-توانائی اور توانائی-تاثیر تکنیک (RETs) کی بچت، قیمت، اخراج کی کمی، مالیاتی نمو پذیری اور خطرہ کا اندازہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سافٹ ویئر (متعدد زبانوں میں مہیا) میں ہندسی اور ٹیکسٹ بک کے بشمول پیداوار، منصوبہ، ہائیڈرولوجی اور آب و ہوا کا ڈیٹابیس، مفصل یوزر مینیول، اور معاملہ کے مطالعہ پر مبنی کالج/یونیورسٹی سطح کے تربیتی نصاب شامل ہیں۔

RETScreen International، کینیڈا کےقدرتی وسائل Natural Resources Canada (NRCan) سے متعلق تحقیقاتی مرکز CanmetENERGY کے تحت اور اس کی مسلسل مالی امداد سے کام کرتا ہے. RETScreen کئی دوسری سرکاری اور کثیر جہتی تنظیموں کے اشتراک اورحکومت، صنعت اور تعلیمی اداروں کے ماہرین کےایک بڑے نیٹ ورک کےتعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

(RETScreen 4 (44 MB مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔