Natural Resources Canada logo and Government of Canada logo
Symbole du gouvernement du Canada
بے ضرر توانائی کے بارے میں فیصلہ سازی کا اختیار دینا

کیا ہے RETScreen?

ڈاؤن لوڈ کے لئے یہاں کلک کریں *.pdf 1.85 MB


RETScreen® International
www.retscreen.net

RETScreen Clean Energy Project Analysis Software

Overview

RETScreen کلین انرجی پروجیکٹ اینالسز سوفٹ وئیر صاف توانائی
کے حوالے سے فیصلہ کرنے والا دنیا کا بہترین سوفٹ وئیر ہے۔ کینیڈا
کی طرف سے موسمیاتی تبدیلیوں اور آلودگی کم کرنے کے لۓ جامع
نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت کے پیش نظر یہ سوفٹ وئیر حکومت
کینیڈا کی جانب سے بلا معاوضہ پیش کیا جاتا ہے۔ RETScreen دنیا
بھر میں صاف توانائی کے منصوبوں کو ممکن بنانے والا مصدقہ
سوفٹ وئیر ہے۔

RETScreen توانائی کے ممکنہ منصوبوں کی شناخت اور تخمینے
سے جڑی لاگتوں (مالی اور وقت) میں نمایاں کمی کرتا ہے۔ یہ لاگتیں
جو تخمینے سے پہلے، تخمینے کے دوران،تیاری اور انجینئرنگ کے
مراحل میں سامنے آتی ہیں قابل تجدید توانائی اور توانائی تاثیر تکنیک
کے استعمال میں بڑی رکاوٹ ہو سکتی ہیں۔ ان رکاوٹوں کو توڑنے
میں مدد کر کے RETScreen منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور
صاف توانائی میں کاروبار کرنے کی لاگتیں کم کرتا ہے۔

RETScreen فیصلہ سازوں اور پروفیشنلز کویہ متعین کرنے کے قابل
بناتا ہے کہ آیا قابل تجدید توانائی، توانائی کارگر یا صنعتی اداروں
کی طرف سے بجلی بنانے کا منصوبہ مالی لحاظ سے فابل عمل ہے
یا نہیں۔ RETScreen فیصلہ سازوں کو تیزی سے، بلا شک و شبہ،
صارف دوست انداز میں اور نسبتآ کم سے کم خرچ میں منصوبے کے
قابلِ عمل ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بتائے گا۔

RETScreen
  • ‚222 ممالک اور خطوں کے 425,000 لوگ استعمال کرتے ہیں۔
  • 35 زبانوں میں دستیاب ہے جو دنیا کی مجموعی آبادی کا 3/2 ہیں۔
  • دنیا بھر کی 600 یونیورسٹیوں اور کالجوں کے نصاب کا حصہ ہے۔

RETScreen عالمی سطح پر صارفین کی 7 ارب ڈالر بچت کا سبب بنا ہے اور یہ رقم 2013 تک 8 ارب سے زیادہ ہو جانے کا امکان ہے۔ صاف توانائی کے قابل بنانے کے باعث RETScreen بالواسطہ طور پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں واضح کمی میں حصہ دار ہے اور یہ کمی 2013 تک 20 ملین ٹن ہونے کی توقع ہے اور اندازہ ہے کہ 2013 تک RETScreen دنیا بھر میں 24 گیگا واٹ صاف توانائی پیدا کرنے والے پلانٹ میں ہاتھ بٹا چکا ہوگاجن کی مالیت تقریبآ 41 ارب ڈالر ہے۔


سوفٹ وئیر اور ڈیٹا

سوفٹ وئیر اور ڈیٹا

RETScreen اپنی نوعیت کی جامع ترین پراڈکٹ ہے جو انجینئروں،
نقشہ نویسوں اور مالیاتی منصوبہ سازوں کو صاف توانائی پیدا کرنے
والے کسی بھی منصوبے کے تجزیے کے قابل بناتی ہے۔ فیصلہ
ساز پانچ مراحل پر مبنی ایک معیاری تجزیہ کر سکتے ہیں جن میں
توانائی کا تجزیہ، لاگت کا تجزیہ، اخراج کا تجزیہ، مالیاتی تجزیہ اور
حساسیت یا خطرے کا تجزیہ شامل ہیں۔

RETScreen کے پروجیکٹ ماڈل میں شامل ٹیکنالوجیز جامع ہیں جن
میں صاف توانائی کے روایتی اور غیر روایتی ذرائع کے ساتھ ساتھ
توانائی کے روایتی ذرائع اور ٹیکنالوجیز بھی موجود ہیں۔ ان پروجیکٹ
ماڈلز کے نمونوں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

Suite of Integrated Databases

توانائی کی کاریگری (بڑے صنعتی پلانٹ سے انفرادی گھروں تک)
گرم اور ٹھنڈا کرنے کا نظام (مثلآ بائیو ماس، ہیٹ پمپس اور شمسی
ہوا یا پانی کو گرم کرنا)
بجلی (بشمول قابل تجدید جیسے شمسی، ہوا، لہروں، پانی سے یا جیو
تھرمل وغیرہ مگر روایتی ٹیکنالوجیز جیسے کہ گیس یا بھاپ سے
چلنے والے ٹربائن اور انجن) اور مشترکہ ہیٹ یا بجلی (یا صنعتی
اداروں کا بجلی پیدا کرنا)
ان تجرباتی ٹولز میں پراڈکٹ، پروجیکٹ، ہائیڈرولوجی اور موسمیاتی ڈیٹا
بیس موخرالذکر بمع 6700 زمینی سٹیشن مقامات اور NASA کا سیٹلائٹ
ڈیٹا جو پوری سطح زمین پر محیط ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر
کے توانائی وسائل کے نقشے بھی شامل ہیں۔ صارف کو تیزی سے تجزیہ
کرنے کے فابل بنانے میں مدد کے لۓ RETScreen میں جنرک صاف
توانائی کے پروجیکٹ ٹیمپلیٹ کا وسیع زخیرہ پہلے سے موجود ہے۔

کوئی دوسرا سوفٹ وئیر اس قدر وسیع تجزیہ کرنے میں مددگار نہیں ۔


تربیت

تربیت

تربیت RETScreen کا ایک لازمی جز ہے۔ ڈاؤن لوڈ کردہ سوفٹ وئیر یا ویب سائٹ
پر بلا قیمت ماڈیول دستیاب ہیں۔جن کا دورانیہ ایک لیکچر سے لے کر کئی روز کے
کورس پر محیط ہے ۔ انہیں ملا لیا جاۓ تو تربیتی ماڈیول سے 4- 2 ہفتوں کا تفصیلی
یا 2- 1 سیمسٹر کا باقاعدہ کورس چلانے کے لۓ کافی ہے۔ تربیتی مواد میں مندرجہ
ذیل شامل ہیں ۔
  • ویب کاسٹ کا وسیع ذخیرہ، پریزنٹیشن سلائیڈز اور تربیت کار کے نوٹس
  • متعدد کیس سٹڈیز بشمول اسائنٹمنٹس، نکالے گۓ حل اور اس بارے میں
    معلومات کہ یہ منصوبے حقیقی زندگی میں کیسے چلیں گے۔
  • ایک تفصیلی رہنما کتابچہ
  • ایکائی ٹیکسٹ بک جو ماڈلز میں استعمال کیے گۓ الوگرتھم کی وضاحت
    فراہم کرتی ہے
  • ایک کلین انرجی لیگل ٹول کٹ بشمول نمونے کی قانونی دستاویزات


ساتھی

RETScreen کا ڈویلپمنٹ عمل کامیاب بین الاقوامی تعاون کی مثال ہے۔RETScreen حکومت کینیڈا نیچرل ریسورسز کینیڈا کے CanmetENERGY کے انرجی تحقیقی مرکز، وارنیس کیوبک کے ذریعے چلا رہی ہے اور اسے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ماہرین، حکومت اور دانشوروں کی مدد حاصل ہے۔ کلیدی تعاون کرنے والوں میں REEEP ، NASA قابل تجدید توانائی اور توانائی استعداد شراکت داری ، UNEP اقوام متحدہ کا ماحولیاتی پروگرام اور GEF عالمگیر توانائی سہولت شامل ہیں۔
Partners

نتیجہ

RETScreen کی مدد سے کینیڈا صاف توانائی پیدا کرنے والی ٹیکنالوجی کی تیاری
--- جو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں ایک کلیدی ہتھیار ہے ---- کے عمل
میں پہلی صفوں میں کھڑا ہے۔ اپنی منفرد کامیابیوں سے عالمی سطح پر نام کمانے
کے بعد RETScreen قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجیوں کے لیے عالمی منڈیوں کو پھیلا
رہا اور اس میں نئی روح پھونک رہا ہے۔ توانائی کی کاریگری بڑھانے کے اقدامات
اٹھانے پر ابھار رہا ہے اور دیرپا توانائی کے روشن مستقبل میں اپنا حصہ ڈال رہا
ہے۔ ساری دنیا موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور ماحول کو محفوظ بنانے
کی طرف بڑھ رہی ہے اور ایسے میں کینیڈا قومی اور بین الاقوامی سطح پر ان
کوششوں کی قیادت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عالمی صاف توانائی انڈسٹری پر
RETScreen نمایاں مثبت اثر رسوخ رکھ سکتا ہے اور مستقبل میں رکھے گا۔

آگے بڑھیں اور ہماری ویب سائٹ سے سوفٹ وئر ڈاؤن لوڈ کر کے خود
RETScreen کی طاقت کا تجربہ کریں اور اگر آپ اس کی قدروقیمت اور
اہمیت کے قائل ہو جائیں تو براۓ مہربانی RETScreen کو اپنے دوستوں
اور ساتھیوں میں متعارف کرائیں۔